لاہور(نیوز ڈیسک) طویل بے ہوشی کے بعداداکارہ کنول نعمان کو ہوش آتے ہی ڈاکٹر ز نے سب سے پہلے انکے بیٹے احمد کو کنول کے سامنے پیش کیا اس خوشی کی اطلاع ملتے ہی اداکار کنول کے شوہر کرنل نعمان عزیز بھی کراچی سے لاہور آگئے کنول نعمان کی صحت یابی کی خبر سنتے ہی ہسپتال میں ایم پی اے خواتین کا رش لگ گیا اس موقع پر بیگم خواجہ سعد رفیق اور صباء صادق اور معروف اداکار ناصر نقوی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ اداکارہ کی صحت یابی کیلئے دعا کریں بیگم سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے کنول نعمان کی صحت یابی کیلئے آیت کریمہ کا ایک لاکھ سے زیادہ ورد کروایاہے۔