لاہور(نیوز ڈیسک ) دنیا کی ساتویں بڑی مسجد گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاﺅن لاہور کے خطیب مولانا مفتی احمد علی نے کہا ہے کہ مفتی اعظم فلسطین ڈاکٹر محمد احمد حسین آج ( بروز (جمعہ) کو جامع مسجد بحریہ ٹاﺅن لاہور میں دوپہر ساڑھے بارہ بجے (12:30)جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے، مفتی احمد علی نے کہا کہ جمعة المبارک کے اجتماع میں آنے والے فرزندان اسلام گھر سے باوضوہوکر شرکت کریں۔جمعتہ المبارک کے اجتماع میں خواتین کے لئے باپردہ شرکت کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔