پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

انتہائی مطلوب مجرم گرفتار، کہاں تھا، کون ہے ،جا نئیے

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک)کوہاٹ سے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشتگرد دلاور خان عرف مفتی کو گرفتارکر لیاگیاہے۔گرفتارشدت پسند بم دھماکوں اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کومطلوب تھا اور حکومت نے اسکے سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ کے ڈی اے میں مطلوب شدت پسند کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر اچانک کاروائی کرتے ہوئے حساس ادارے ڈی ایس بی اور ضلعی پولیس کے اہلکاروں نے کامیاب چھاپہ مار کرکالعدم تنظیم تحریک طالبان درہ آدم خیل و اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اہم دہشتگرد دلاور خان عرف مفتی ولد کلام شاہ سکنہ قوم ماموزئی اورکزئی ایجنسی کو حراست میں لیکر سخت حفاظتی انتظامات میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔کاروائی کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے عسکریت پسند نے سخت مزاحمت کی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔پولیس کے مطابق گرفتارشدت پسندسرکاری و پبلک مقامات پربم دھماکوں،سیکیورٹی فورسز پر حملوں،اغواء برائے تاوان اور قتل واقدام قتل کے متعدد وارداتوں میں کوہاٹ اور صوبے کے دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھاجبکہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف نے پولیس کی اس کاروائی کو دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابی قرار دیکرآپریشن میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کااعلان کیا ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…