اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب حکومت نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

datetime 11  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کا کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے، اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہونے سے پٹوار کلچر کا خاتمہ ہوا ہے،پنجاب حکومت کا یہ اہم اقدام کرپشن کے خاتمے اور عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،صوبے کی تمام تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا جدید نظام رائج کردیاگیا ہے ،پنجاب کی 143تحصیلوں میں سروسز سنیٹرز مکمل طورپر آپریشنل ہیں اورعوام کو خدمات فراہم کررہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار یہاں لینڈر یکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کیلئے مزید سٹاف کی بھرتی کی بھی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراضی کی کمپیوٹرائزیشن حکومت پنجاب کا تاریخی کارنامہ ہے۔ پنجاب بھر میں اراضی کی کمپیوٹرائزیشن سے دھائیوں سے رائج پٹوار کلچر کا خاتمہ ہوگیاہے اور لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں ۔ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم سے فرد کا حصول اورانتقال اراضی کا عمل چند منٹوں میں ممکن ہوا ہے ۔ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم اراضی کے معاملات میں کرپشن ،دھوکہ دہی،جعلسازی کے خاتمے کی جانب اہم قدم ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے سے عوام کو ایک ہی چھت تلے اراضی کی دستاویزات کی فراہمی ممکن ہورہی ہے ۔لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے تحت عوام کو بہت بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے اور پنجاب حکومت کے اربوں روپے کے اس منصوبے سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے ۔منصوبے میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے مانیٹرنگ کا جامع نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ آن لائن مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کا سسٹم بھی وضع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کے جامع میکانزم کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ مستقبل میں منصوبے پر عملدرآمد کیلئے خودمختار اور آزاد اتھارٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے اور اربن لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے جامع فریم ورک مرتب کرکے حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ مرکزی ڈیٹا سینٹرکا قیام بھی عمل میں لایا جارہاہے ۔انہو ں نے ہدایت کی کہ ڈیٹا سینٹر کو جلد سے جلد آپریشنل کیا جائے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سروس سینٹرز کو صبح سے رات گئے تک آپریشنل رہنا چاہیئے تاکہ عوام کو اراضی کے کاغذات کے حصول میں زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے میں نااہل اور کرپٹ عملے کی کوئی گنجائش نہیں۔ نااہل اور کرپٹ عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ انٹی کرپشن میں بھی کیس چلایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی بینک کے مشن کی جانب سے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے کی تعریف پنجاب حکومت کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور عالمی بینک کی تعریف پر متعلقہ ادارے اور افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے لینڈ ر یکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک کے مشن نے منصوبے کی تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف اور پراجیکٹ کے افسران کی خدمات کو سراہا ہے اور پنجاب حکومت کے مانیٹرنگ کے نظام کی بھی تعریف کی ہے ۔صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر قمرالاسلام ،میاں طارق محمود، چیف سیکرٹر ی خضر حیات گوندل،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،متعلقہ سیکرٹریز اوراعلیٰ حکام نے میں اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…