کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ کاکہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے کارندے ،کراچی میں دہشت گردی کی وارداتیں کرسکتے ہیں،اہم شخصیات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بھی ہے،گرفتار دہشت گردسے تفتیش کے بعدالرٹ جاری ،محکمہ داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام کوخط کے ذریعے آگاہ کردیا،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں گرفتارکئے گئے انتہائی اہم ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ انڈین ریجن کی ہدایت پرتحریک طالبان نے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی ہے،محکمہ داخلہ نے رینجرزہیڈکوارٹر،آئی جی سندھ اورآئی جی جیل کوخطرات سے آگاہ کردیا ہے،مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اہم گرفتاری کی وجہ سے دہشت گردمنصوبہ بندی پرعمل نہیں کرسکے ہیں،دہشت گردملکی اورغیرملکی تنصیبات اوردفاترکونشانہ بناسکتے ہیں ،رینجرز اورپولیس کے بعض افسران بھی دہشت گردوں کے ٹارگٹ پرہیں ماڈل کالونی میں پولیس اورگلشن اقبال میں رینجرز کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ہے،مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر کی بس پرحملے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے تمام متعلقہ اداروں سے سیکیورٹی بڑھانے کیلئے کہا ہے۔