لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ ایجوکیشن سکولز پنجاب نے 9ویں جماعت کے طلباء و طالبات کے لیے سائنس کے مضامین میں نمبرز کم کردیئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ نویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات میں شرکت کرنیوالے امیدواروں کو سائنس مضامین میں پہلے 90نمبروں میں سے نمبرز دیئے جاتے تھے اب یہ نمبرز 90سے کم کرکے 75نمبر کا سائنس مضمون کردیا گیا ہے۔