کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کےاسسٹنٹ پروفیسرزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق عالمو چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کےاسسٹنٹ پروفیسر پارودین زخمی ہوگئے، زخمی اسسٹنٹ پروفیسر کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا،جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پارودین بلوچستان یونیورسٹی کےایریااسٹڈی سنٹرمیں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں،ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اسی حوالے سے متعلقہ تھانے کی جانب سے تفتیش کی جارہی ہے