پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔ ڈاکٹروں نے بھی بات چیت کے لئے آمادگی کا اظہار کردیا اور اپنی ٹیم تشکیل دیدی۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ہڑتالی ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل ملازمین کومذاکرات کیلئے طلب کرلیا۔ڈائریکٹرجنرل محکمہ صحت ہڑتال کرنیوالیڈاکٹروں اور ملازمین سے مذاکرات کریں گے۔ڈاکٹروں نے حکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی اورحکومت سے مذاکرات کے لئے دس رکنی کمیٹی قائم کردی۔وفد میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کیصدرڈاکٹرامجد اورپیرامیڈیکس کیرہنماسراج برکی بھی شامل ہیں۔