اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر ارشاد اور ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی رحمت اللہ وزیر اور آئی آر چیف کمشنروں کی مشاورت سے آئی آر کے چار سینئر عہدیداروں کو تبدیل کر کے ان کو نئی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ بشارت احمد قریشی ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کراچی کو تبدیل کر کے کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیلز۔IV) کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ نذیر احمد شورو کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیلز۔IV) کراچی کو چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ شاہد اقبال بلوچ ایڈیشنل کمشنر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی کو ڈائریکٹر قانون کراچی بنایا گیا ہے۔جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق رضوان احمد عرفی ایڈیشنل کمشنر ریجنل ٹیکس آفس III کراچی کو کمشنر آئی آر اپیلز ملتان تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ایکس کیڈر گروپ کے رضا اشفاق شیخ بنیادی سکیل نمبر 19 کے آفیسر آف سیلز ٹیکس پراجیکٹ ڈائریکٹر (CREST) کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ مس شرازا حمید کو اسسٹنٹ کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق بنیادی سکیل نمبر 21 کے آئی آر افسر سجاد حیدر خان نے کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کا عہدہ چھوڑ کر اسلام آباد کے چیف کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ محمد فرخ ماجد نے کمشنر آئی آر (ساہیوال زون) کے کمشنر کا چارج لے لیا ہے بنیادی سکیل نمبر 20 کے ذوالفقار حسن خان نے کمشنر آئی آر اسلام آباد آر ٹی او کا چارج دے کر چیف ٹیکس پالیسی ایف بی آر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وقار احمد نے ممبر ایڈمن کا عہدہ چھوڑ کر ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ (آئی آر) اسلام آباد کا چارج لے لیا ہے۔ بنیادی سکیل نمبر 21 کے علی سلمان عباسی ممبر ایف بی آر 60 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئے ہیں