تربت(نیوز ڈیسک)تربت کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی مہمان خان خانے میں فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے ۔ بدھ کو پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے بونستان میں ایک گھر کے مہمان خانے میں اچانک فائرنگ کرنا شروع کر دی جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اس نے لاشوں کو تحویل میں لیکرقریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔ جبکہ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ۔