شکار پور(نیوز ڈیسک)شکار پور میں پولیس نے جعلی ادویہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مار کر 2 افراد کو گرفتار کرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔ڈی ایس پی سٹی سعید احمد شیخ کے مطابق خفیہ اطلاع پر شکار پور کے علاقے شاہی باغ میں جعلی ادویہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جعلی ادویہ شکار پور سمیت آس پاس کے شہروں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔ڈی ایس پی سٹی کے مطابق فیکٹری پیپلز پارٹی کے کونسلر شہباز آرائیں کی ملکیت ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں