بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عبدالستار ایدھی‘ انسانیت کی خدمت کے 25 ہزار دن

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کرنے کے 25ہزار دن مکمل ہوگئے۔ہمارے معاشرے میں زندگی کے برسوں اور دنوں کا حساب تو رکھا جاتا ہے لیکن ہم خود جب اپنی زندگی کے دنوں اور گھنٹوں کا حساب کریں تو دلچسپ اعداد و شمار سامنے ا?تے ہیں۔ہم نے یہی حساب جب 89 سالہ عبدالستار ایدھی سے کیا تو ان کے انتہائی سنجیدہ چہرے پر ذرا دیر کیلئے مسکراہٹ ا?ئی جو پھر گہرے اطمینان میں بدل گئی اور پھر کئی منٹ تک سوچوں میں گم ہوگئے۔ جی ہاں (25000) پچیس ہزار دن۔! یقیناً یہ کہنا ا?سان لگتا ہے مگر بے لوث خدمت کا مسلسل کام خاص لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ عبدالستار ایدھی سے پھر سوال کیا تو غالباً وہ 68 سال پیچھے چلے گئے جب 19 سالہ عبدالستار ایدھی نے بطور فرد واحد خدمت کا کام شروع کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 1947 میں پاکستان کو وجود میں آئے چھٹا روز تھا کہ انہوں نے حادثاتی طور پر فلاحی خدمات کا سلسلہ شروع کیا جسے اب 68 سال پانچ مہینے اور کچھ ہفتے گذر گئے ہیں۔ اس عرصے کے دنوں کا حساب کرکے انہوں نے اپنا سر مخصوص انداز اثبات میں ہلایا اور کہا ہاں واقعی 25 ہزار دن گذر گئے۔ان سے پوچھا تو گویا ہوئے۔ ”میں نے اس عرصے میں مسلسل کام کیا، عیدالفطر، عیدالضحیٰ، محرم یا ربیع الاول ،میں نے کبھی کوئی چھٹی نہیں کی بلکہ چھٹی کے دن اکثر کام زیادہ ا?جاتا تھا“ ستار ایدھی کے طبیعت ان دنوں کچھ اچھی نہیں۔کچھ ناپسندیدہ عناصر تو انکے بارے میں افسوسناک افواہیں پھیلا چکے ہیں۔ وہ کبھی بستر علالت پر ہوتے ہیں تو کبھی اسپتال میں طبی معائنہ کیلئے جاتے ہیں لیکن اس دوران ذرا سا بھی موقع ملتا ہے کام بھی کرتے رہتے ہیں۔ ہم انہیں دھونڈتے ہوئے بتائے گئے پتہ پر پہنچے تو انتہائی ضعیف العمری کے باوجود بات کرتے وقت بھی وہ ایدھی کلفٹن سینٹر کے گیٹ کے باہر فاوندیشن کیلئے چندہ جمع کر رہے تھے۔ ان سے پوچھا گیا کہ اتنے لمبے عرصے میں کبھی تھکن نہیں ہوئی؟ ان کا کہنا تھا کہ نہیں انہیں کبھی تھکن کا احساس نہیں ہوتا ہاں جب کبھی کام نہ کریں تو بےچینی ضرور ہوتی ہے۔ایدھی کی عزت و احترام ہر پاکستانی کے دل میں ہے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔ ملک سے باہر بھی ان کی انتہائی قدر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…