پشاور(نیوزڈیسک)ڈائریکٹرجنرل احتساب کمیشن خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل(ر)حامدخان نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد باقاعدہ طور پر استعفیٰ دیدیا۔استعفیٰ میں ڈی جی نے احتساب کمیشن کے ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے احتساب کمیشن کے ترمیمی بل میں بیوروکریٹس اور ارکان اسمبلی کی گرفتاری کو اجازت سے مشروط کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق ڈی جی نے استعفے پر دستخط کے بعد کمیشن کے افسران سے الوداعی ملاقات کی ۔احتساب کمیشن میں ڈی جی کے اعزازتقریب منعقد کی گئی جہاں افسران کے چہروں پر اداسی اور افسردگی چھائی رہی ڈی جی احتساب کمیشن کو عملے کی جانب سے خراج تحسین اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ڈی جی حامد درانی نے اپنے استعفے میں وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انٹی کرپشن کو احتساب کمیشن کے ماتحت لانا تھا جو حکومت نے نہیں کیا 18 ویں ترمیم کی روشنی میں حکومت کو احتساب کمیشن اور نیب کے اختیارت کا تعین کرنا چایئے تھا ڈی جی کے مطابق احتساب کمشنرز کو اختیارات دینے کے بعد ڈی جی کا عہدہ ختم ہو گیا ہے ۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور



















































