لاہور( نیوزڈیسک) معروف صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق انہیں کوئی معاملہ نظر نہیں آ رہا ، لوگوں نے عمران خان کی شادی کو انڈسٹری بنا لیا ہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ کچھ اخباروں میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ عمران خان کی بہنیں ان کی شادی کرانا چاہتی ہیں اور اس مقصد کیلئے وہ بہت تن دہی سے ان کیلئے لڑکی تلاش کر رہی ہیں تاہم میرے علم میں ایسا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسے بھی یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ جو پہلی خبر تھی وہ میرے پاس درست اطلاعات تھیں اس لئے میں نے دیدی، وگرنہ ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم کسی کے بیڈروم میں جا گھسیں اور معلوم کرتے رہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا نہیں۔