لاہو ر(نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں قصورویڈیوسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت میں زیادتی کا شکارہونے والے بچے نے بیان ریکارڈکروا دیا ۔ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری محمد الیاس نے کیس کی سماعت کی۔جیل حکام کی جانب سے حسیم عامر سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔زیادتی کا شکار ہونے والے بچے معصب نے عدالت میں بیان رکارڈ کرایا،معصب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کی جانب سے پانچ سال سے زائد عرصے تک زیادتی کا نشانہ بنایاجاتارہا، ملزمان ویڈیو سے بلیک میل کرکے بھتہ بھی وصول کرتے رہے ،مقدمہ کے مدعی شریف اور گواہ مبین غزنوی نے بھی عدالت میں بیان رکارڈ کرایا،مدعی اور گواہ کے بیان نے بھی زیادتی کی تصدیق کردی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سید محمد انیس نے ملزمان کے بیان رکارڈ کرائے۔عدالت نے متاثرہ بچے،مدعی اور گواہ پر جرح کیلئے کیس کی مزید سماعت بائیس فروری تک ملتوی کردی۔