اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی جی اسلام آباد نے رہائشی علاقے سے دفتر منتقل کرنے کے لیے سی ڈی اے سے ایک سال مانگ لیا۔ رہائشی علاقوں میں گھروں کے کمرشل استعمال سے متعلق چیئرمین سی ڈی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔وفاقی ترقیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جب تک اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں آئی جی بلاک مکمل نہیں ہو جاتا، ایف سیون سے دفتر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک رہائشی علاقوں میں قائم 123دفاتر کو سیل کیا گیا ہے۔رہائشی علاقوں میں واقع اسکول خالی کرانے کے لیے ا سلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔