بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے خوشخبری، ترکی نے اپنا وعدہ پورا کر دیا

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں ترکی کے سرمایہ کارگروپ کے وفد نے ملاقات کی جس میں ترک سرمایہ کاروں کے گروپ پنجاب میں شعبہ ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ترک سرمایہ کار پنجاب میں جدید ییلو کیب گاڑیاں چلانے میں سرمایہ کاری کریں گے۔وزیراعلیٰ نے جدید ییلو کیب گاڑی میں بیٹھ کراس کامعائنہ بھی کیا ۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین گہرے تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقا ت قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات مفید معاشی تعاون میں بدل چکے ہیں۔دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی متعدد کمپنیاں پنجاب میں ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جن سے پاکستان اور ترکی کے مابین معاشی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری ، آرام دہ ، محفوظ اور باکفایت سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کئے ہیں۔ ترکی کے تعاون سے چلائی گئی میٹرو بس سروس نے ٹرانسپورٹ کے کلچر کو بدل دیا ہے اور اس جدید سروس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ییلوکیب گاڑیاں چلانے کے ضمن میں ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ ترک سرمایہ کاروں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی انتھک محنت اور غیر معمولی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ پنجاب کے عوام شہبازشریف سے دلی محبت اور ان کے کام کوپسند کرتے ہیں ۔ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں اضافہ کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے گرانقدر کام کیا ہے ۔خواجہ احمد حسان،ایم این اے مہراشتیاق احمد،کمشنر لاہور ڈویژن،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،ڈی سی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…