کامونکے(نیوز ڈیسک)پولیس نے نیلی بتی لگائے کار سوار جعلی ایم این اے کو گرفتار کرلیا،اسلحہ بھی برآمد۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے ناکہ کے دوران کار کو روکا جس پر ایم این اے کی پلیٹ لگی ہوئی تھی جبکہ اس کے اوپر نیلی بتی لگی ہوئی تھی پولیس نے کار سوار عدیل خالد کی تلاشی بھی لی تو اس کے قبضے سے 30بور پسٹل بلا لائسنس بھی برآمد ہوگیا،پولیس نے عدیل خالد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔