بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پیمرا نے ایکشن لے لیا، دو مشہور ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیمرا اتھارٹی نے اپنے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ 109ویں اجلاس میں رائل ٹی وی کا لائسنس اور نشریات معطل کرنے کی منظوری دیدی۔ معطلی کا فیصلہ چینل کی جانب سے پیمرا کا عائد کردہ جرمانہ ادا نہ کرنے اور اینکرپرسن مبشر لقمان کے خلاف انتہائی لغو اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر مناسب معافی نشر نہ کرنے کی بنا پر کیا گیا۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ رائل ٹی وی چینل کا لائسنس اتھارٹی کے تمام فیصلہ جات کی مکمل پاسداری نہ ہونے تک معطل رہے گا۔یاد رہے کہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور نے اپنے 11جنوری 2016 ؁ء کے اجلاس میں رائل ٹی وی کے دو پراوگراموں “Issue of the Day”مؤرخہ 25اور 26نومبر 2015 ؁ء میں اینکرپرسن مبشر لقمان کے خلاف انتہائی فحش، غیر اخلاقی اور لغو زبان استعمال کرنے اور براہِ راست نشریات میں مؤثر تاخیری نظام نہ ہونے کی وجہ سے چینل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور پندرہ یوم میں جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں رائل ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی تھی جسے چیئرمین پیمرا نے اتھارٹی کے تفویض کردہ اختیارات کی روشنی میں منظور کر لیا تھا۔ چونکہ چینل جرمانہ کی ادائیگی اور مناسب معافی نشر کرنے میں ناکام رہا لہٰذا پیمرا اتھارٹی نے متفقہ طور پر رائل ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔اتھارٹی نے پیمرا ایکٹ 2007کے سیکشن 28کی خلاف ورزی اور گذشتہ دو سال سے بلا جواز اور بغیر اتھارٹی کی اجازت کے سوھنی دھرتی ٹی وی چینل کی نشریات کی معطلی کا نوٹس لیتے ہوئے سوھنی دھرتی ٹی وی چینل کا لائسنس بھی معطل کر دیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے بارہا مناسب مواقع فراہم کرنے کے باوجود سوھنی دھرتی ٹی وی چینل اتھارٹی کے فیصلوں کی پاسداری میں ناکام رہا۔جبکہ روہی ٹی وی چینل کی منسوخی کا کیس اتھارٹی نے دوبارہ متعلقہ کونسل آف کمپلینٹس کو نظر ثانی کیلئے بھجوا دیا ہے اتھارٹی کے مزید اہم فیصلوں میں نیو ٹی وی اور اردو-ون چینل کی مینجمنٹ کی تبدیلی کی درخواستوں کی منظوری اور ڈان نیوز انگلش چینل کے لائسنس کو میسرز سٹی نیوز نیٹ ورک کمپنی کو منتقل کرنے کی منظوری بھی شامل ہے۔ ملک کے طول وعرض میں کیبل آپریٹرز کیلئے لائسنس کے حصول کو سہل بنانے کیلئے اتھارٹی نے غیر ضروری دستاویزات کی کمی کی بھی منظوری دیدی ہے جس سے مستقبل میں کیبل ٹی وی لائسنس کے حصول میں آسانی ہو گی۔ اتھارٹی کے اجلاس میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم، سیکریٹری اطلاعات صبا محسن رضا ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نثار محمد خان ، اور محترمہ شاہین حبیب اﷲ شریک تھیں ۔جبکہ نرگس ناصرصاحبہ نے دبئی سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…