اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت ہر چیز خفیہ طریقوں سے کرتی ہے ۔ پنجاب حکومت ہمارے کاموں میں مداخلت نہ کرے ۔ لودھراں میں اچھے کاموں کو ہونے دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھکے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ہمارے اوپر تو نظر ہی نہیں پڑتی ۔ حکمران صرف اپنی مفاد کے لئے فیصلے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لودھراں میں اچھے کام ہو رہے ہیں تو ان کو ہونے دیا جائے ۔ پنجاب حکومت ہمارے کاموں میں اب مداخلت نہ کرے اگر اچھے کاموں سے ملک کا بھلا ہو رہا ہے اس کا بھلا ہونے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر کام خفیہ طریقوں سے کر رہی ہے حکومت کو چاہئے کہ جو بھی کام کریں اس کو عوام کے سامنے لایا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے حکومت صرف اپنے مفاد کے لئے کام نہ کرے بلکہ عوام کے لئے کام کرے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو سب سے پہلے اس ملک سے غربت ختم کرنا ہو گی اور عوام کو روزگار فراہم کرنا ہو گا ۔