کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ سے ملاقات کے لیے دائر اہلیہ کی جانب سے دائردرخواست پر ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کردیاہے۔درخواست گزار ثمینہ عزیر نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ عزیر بلوچ کو 90 روز کے لیے رینجرز نے حراست میں لیا تھا،تاہم اسے وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیے ڈی جی رینجرز کو 22 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔درخواست کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔