راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) وقار النساء4 گرلز کالج کے قریب فائرنگ کی آوازیں سن کر طالبات میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ دیواریں پھلانگنے سے متعدد طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کار چوروں کا تعاقب کررہی تھی اور وقارالنساء4 گرلز کالج کے قریب چوروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جبکہ پولیس کی طرف سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی آوازیں سن کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ وقار النسا کالج میں بھگدڑ مچ گئی۔ خوف کے عالم میں طالبات نے کالج کی دیواریں پھلانگنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے متعدد زخمی ہوگئیں۔ آر پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کار چوروں سے فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ کالج کی تمام طالبات بھی محفوظ ہیں۔ پولیس نے ڈاکوو191ں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔