اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کے نئے سربراہ کے لئے جو سمری وزیراعظم آفس بھجوائی اسمیں سابق انسپکٹر جنرل سندھ اقبال محمود کا نام شامل تھا جنہوں نے آرمرڈ پر سانل کیرئیر میں نقائص کا حوالہ دے کر اسے وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا کہ سمری میں ایف آئی اے کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل عابد قاضی کا نام بھی نئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے لئے وزارت داخلہ نے سمری میں تجویز کیا جو اس وقت ایف آئی اے کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز ہیں.جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نثار علی خان کے اشارے پر وزارت داخلہ نے وزیراعظم آفس سے یہ سمری ہنگامی طور پر واپس منگوا لی ہے اور آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ایف آئی اے کے لئے ڈائریکٹر جنرل کی نئی سمری وزیراعظم آفس بھجوادی جائے گی وزیراعظم نواز شریف قطر کے دورے سے کل رات واپسی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ضروری مشاورت کے سے نئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے نام کی منظوری دیں گے 60 سال کی عمر کو پہنچ کر اکبر خان ہوتی 7 فروری 2016 کو باعزت طور پر ریٹائرہوچکے ہیں۔