اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں کیلئے ضمنی الیکشن ہوگا

datetime 10  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ایک بار پھر انتخابات کا موسم پلٹ کر آنے والا ہے،قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں سمیت استعفے کے بعد خالی ہونے والی بلدیاتی نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جلد جاری ہوگا۔ نارتھ کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر متحدہ قومی موومنٹ کے ریحان ہاشمی اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجواچکے ہیں۔وہ اب ضلع وسطی کے ڈسٹرکٹ چئیرمین ہونگے۔ پی ایس 115سے ایم کیوایم کے ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر نامزد ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ایم کیوایم کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کے کورنگی کی یوسی 35 سے بلدیاتی انتخاب لڑا لیکن اسمبلی کی رکنیت برقرار رکھتے ہوئے وائس چیئرمین کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔الیکشن کمیشن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں خالی ہونے کے بعد 60 روز کے اندر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔اس طرح اب کراچی میں قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نشست ،تینوں انتخابات کی تیاریاں جلد موضوع بحث ہونگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…