کراچی(نیوزڈیسک)بینظیربھٹو کے قتل کے فوری بعد نوازشریف پر کیا گزری؟نوازشریف کے ساتھ لاڑکانہ جانیوالی صحافی کے انکشافات،’بینظیر بھٹو کے قتل نے نواز شریف کو اعتدال پسند اور پختہ سوچ رکھنے والا رہنما بننے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے!‘یہ الفاظ بھارت کی نامور صحافی اور ٹی وی اینکر برکھا دت نے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران کہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساتویں سالانہ ادبی میلے میں شریک ہونے والی برکھا دت کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہیں بینظیر بھٹو کے قتل پر لاڑکانہ کا ویزا فوری مل گیا تھا مگر وہ وہاں پہنچ نہیں پا رہیں تھیں اور بالآخر انہیں میاں نواز شریف نے اپنے نجی طیارے میں لفٹ دی اور وہ ان کے ساتھ لاڑکانہ پہنچیں۔’مجھے انہیں قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ وہ ہل کر رہ گئے تھے۔ اس قتل نے انہیں ہلا کر رکھ دیا تھا۔ میں دیکھ سکتی تھی۔ ایسا رسماً نہیں ہو رہا تھا۔ نا ہی وہ دکھاوا تھا۔ اور میں حیران تھی کہ سیاست کیسے کیسے کھیل کھیلتی ہے۔‘برکھا دت بھارت کی ایوارڈ یافتہ صحافی اور ٹی وی اینکر ہیں۔