پشاور(نیوزڈیسک)پارٹی میں جمہوریت یا اختلافات؟ پرویزخٹک نے عمران خان کا حکم ماننے سے انکارکردیا،خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر امیر مقام کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے یک جہتی کا اظہار کرنے والے امیر مقام کے خلاف پرچہ کٹانے کی ہدایت کی تھی۔ پرویز خٹک نے کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اس امکان کو رد کیا۔