اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لیڈی ریڈنگ اسپتال کے احتجاج کرنے والے 16ڈاکٹروں کو فارغ کردیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فارغ کیے جانے والے ڈاکٹروں کی خدمات سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ مزید ڈاکٹر وں کو بھی اسپتال سے فارغ کرے گی، ڈاکٹروں کو احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضری پر فارغ کیا گیا ہے،واضح ہدایات کے باوجود ڈیوٹی پر نہ آنے والوں نے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کیا۔