اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایس ایس پی ٹرےفک پولیس ملک مطلوب نے کہا ہے کہ خصوصی مہم کے دوران بغےر سائےڈ مررز،انڈےکےٹرز، ہےڈ لائٹس ،رئےر لائٹس ،بغےر ہےلمٹ اورکم عمر موٹرسائےکل سواروں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ،قانون کی عملداری کے اس مرحلے مےں ون وےلنگ کرنے والے موٹر سائےکل سواروں کے خلاف بھی خصوصی کاروائی بھی جاری ہے ۔ اس خصوصی مہم کے لئے آئی ٹی پی کی طرف سے تشکیل دےئے گئے سپےشل سکواڈ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور چوکوں مےں خصوصی ناکہ جات لگا رہے ہیں ۔تفصےلات کے مطابق اسلام آباد ٹرےفک پولےس نے موٹر سائےکل استعمال کرنے والے شہرےوں کے جان و مال کے تحفط کوےقےنی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہےں،اسی سلسلے مےں اسلام آباد ٹرےفک پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے جس مےں بغےر سائےڈ مررز،انڈےکےٹرز،ہےڈ لائٹس،رےئر لائٹس بغےر ہےلمٹ اور کم عمر ڈرائےورز کے خلاف خصوصی کاروائی جاری ہے ،اےس اےس پی ٹرےفک ملک مطلوب احمد نے اس خصوصی مہم کے لئے سپےشل سکواڈ تشکےل دےئے ہےں جنھوں نے اسلام آباد کی اہم شاہرہوں اور چوکوں مےں ناکہ جات لگائے ہےںاور بغےر سائےڈ مررز،انڈےکےٹرز،ہےڈ لائٹس ،رےر لائٹس ،بغےر ہےلمٹ اور کم عمر موٹر سائےکل سواروں کے خلاف قانون کے مطابق خصوصی کاروائی کررہے ہےں،اس کے علاوہ ون وےلنگ کرنے والے موٹر سائےکل سواروں کے خلاف بھی خصوصی کاروائی جاری ہے قبل ازےں آئی ٹی پی کی جانب سے آگاہی مہم کے ذرےعے موٹر سائےکل سواروں کو مطلع کےا گےا تھا کہ شہری اپنی موٹر سائےکل کے سائےڈ مررز،انڈےکےٹرز،ہےڈ لائٹس ،رےر لائٹس درست کرا لےں تاکہ کسی بھی قسم کی کاروائی سے بچ سکےں ،اےس اےس پی ٹرےفک ملک مطلوب احمد نے شہرےوں سے اپےل کی ہے شہری اپنی گاڑےوں کو درست حالت مےں رکھےں ڈرائےونگ لائسےنس،رجسٹرےشن بک ،شناختی کارڈ اور دےگر کاغذات ہمراہ رکھےں بصورت دےگر ان موٹر سائےکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اےس اےس پی ٹرےفک نے کہا ہے کہ شہرےوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد ٹرےفک پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور شہرےوں مےں احساس ذمے داری پےدا کرکے انھےں ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا ہے تا کہ حادثات مےںہر ممکن کمی لائی جا سکے۔
Ahmad • 1 min
موٹر سائیکل سوارہوشیار، حکومت نے اہم فیصلہ لے لیا
9
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں