اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ملک میں بڑے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کا تعلق کن اداروں سے ہے ؟، تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا

datetime 9  فروری‬‮  2016 |

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کا تعلق ملک کے جدید تعلیمی اداروں سے رہا ہے نہ کی دینی مدارس سے تعلیمی اداروں پر حملے کرنے اور مدارس پر چھاپے مارنے والے دونوں دہشتگرد ہیں، اپنے مغرب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر امن و امان کو کشیدہ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں بیڑا غرق کر رہے ہیں۔ ہم ، حکمران سے کہتے ہیں وہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے مدارس کو نہ چھیڑیں۔ کیونکہ اپنے مغربی آقاو¿ں کی ایماءپر مدارس پر چھاپے مارنے کا سلسلہ بند نہیں کیا اس کے منفی نتائج سامنے آئے گئیں مدارس لاوارث نہیں۔اس کی طرف بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دینگے یہ بات انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ مدارس نے معاشرے کی اصلاح کے لئے کی بڑی خدمات سرانجام دی ہیں مدارس کے خلاف وہ سوچ کار فرما ہے جو کہ۔ ڈانس، ناچ گانے، فحاشی و عریانی اور شراب نوشی کو ملک میں عام کرنا چاہتے ہیں۔ حکمران مغرب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملک کو اندورنی اختلاف کا شکار کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات کا اگر نکال کر دیکھا جائے تو اس کے مرکزی کردار مدارس کے پڑھے لکھے نہیں بلکہ ملک کے جدید تعلیمی اداروں کے پڑھے لکھے ہوئے ہیں محسوس اپنی ناکامی چھپانے اور یہ تاثر دینے کیلئے کے اس کے پچھے مدارس کے پڑھے لکھے افراد ملوث ہے مدارس کے خلاف کارروائی کی جارہے ہیں ہم مدارس کا دفاع اپنے خون سے کرینگے کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ مدارس لاوارث ہے مدارس کے خلاف اٹھانے والے ہر ہاتھ کو کاٹ دینگے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…