پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے ٹی وی چینلز ہوشیار ….. پیمرا نے ایکشن لے لیا

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کراچی نے پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت پیمرا ریجنل آفس کراچی میں منعقدہ اپنے 28ویں اجلاس میں مشترکہ طور پرجیو کہانی ،اے آروائی نیوز،نیوزون اور ٹی وی ون چینلزپر ضابطہ اخلاق کے منافی پروگرام نشر کرنے اور مؤثر تاخیری نظام اور ایڈیٹوریل کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے جرمانے عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ جیو کہانی پرڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام میں انتہائی نا مناسب اور قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر دو لاکھ روپے ، اے آر وائی نیوز کے پروگرام” سوال یہ ہے” مورخہ 12 دسمبر 2015 میں شریک زید حامد کے انتہائی نا مناسب اور ہتک آمیز الفاظ نشر کرنے پر دو لاکھ روپے، نیوز ون کے پروگرام” ڈاکٹر شاہد مسعودکے ساتھ” مورخہ 18 نومبر 2015 کو ایک لائیو کالر کے انتہائی قابل اعتراض الفاظ نشر کرنے پر تین لاکھ روپے اورٹی وی ون چینل پرایک ڈرامے کے دوران قابل اعتراض منظر نشر کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانے کی سفارش کی ہے۔کونسل کے فیصلے کے مطابق ان چاروں ٹی وی چینلزکی طرف سے 15یوم کے اندرجرمانہ ادانہ کرنے اور مناسب معافی نشرنہ کرنے کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت مزید چارہ جوئی کی بھی سفارش کی ہے۔دنیا ٹی وی کے پروگرام “دنیا کامران خان کے ساتھ ” میں بینک اسلامی کے خلاف ہتک آمیز مواد نشر کرنے کے خلاف موصول ہونے والی شکایت کو شکایت کنندہ کی درخواست پر نمٹا دیا گیا ۔تاہم اب تک نیوز ، ایٹ ایکس ایم اور جلوہ چینلز کے خلاف شکایات کو کونسل کے اگلے اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔اجلاس میں دیگر کونسل ممبران بشمول حوری نورانی ، لال ماجد سلطان خواجہ ، فرہاد زیدی اور محمدفاروق (آر جی ایم /سیکرٹری کونسل) بھی موجود تھے۔‎



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…