پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

حج کے بعد دوسرے بڑے اسلامی اجتماع پر پابندی لگ گئی

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع حج کے بعد دنیا کا سب سے بڑا مسلمانوں کا اجتماع ہے اس جماعت کی تعلیمی اداروں میں پابندی کو کوئی نہیں مانتا، امریکہ، روس، ہندوستان سمیت کسی ملک نے تبلیغی جماعتوں پر پابندی نہیں لگائی، نوازشریف نے مودی سرکار کو خوش کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعتوں کا کام اسلام اور امن کا فروغ ہے، لہٰذا شریف برادران کے اس غیر اسلامی فعل کی ہر مسلمان مذمت کرتا ہے، دین کی تبلیغ کا کام کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام نہ صرف پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کی حق تلفی ہے بلکہ اسلام دشمن کی ایک سازش نظر آتی ہے، تبلیغی جماعت ایک خالص دینی جماعت ہے اور ہر قسم کی فرقہ بندی اور سیاسی دھڑے بندی سے بالاتر ہو کر خالص اللہ تعالیٰ کے حکم اللہ اور رسولﷺ کی سنت پر چلنے کی دعوت دیتی ہے، یہ جماعت امن و بھائی چارے کا پیغام نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلا رہی ہے، 9/11 کے بعد ہماری حکومت پر بھی کافی دباﺅ آیا تھا لیکن ہم نے کسی دباﺅ کو قبول نہیں کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میرے دور میں نیشنل سکیورٹی کونسل میں اس جماعت کو محدود کرنے کی آواز اٹھی تو میں نے بحیثیت چیف منسٹر اس بات کی گارنٹی دی تھی کہ یہ جماعت بے ضرر ہے اور اس کا نیٹ ورک پوری دنیا میں ہے، اسی طرح جب رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کی زمین کا توسیع کا معاملہ آیا تو میں نے تمام چھان بین کے بعد ان کو زمین الاٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعتوں پر پابندی کے خلاف ہم سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…