چارسدہ(نیوز ڈیسک)نویں جماعت کا طالبعلم اسکول کی دیوارپھلانگنے کی کوشش میں خاردارتارسے الجھ کرزخمی ہوگیا اور کہا کہ اس پر چاقو سے وار کیا گیا، طالبعلم کے بیان پر اسکول کے چوکیدار نے ہوائی فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق چارسدہ میں واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر ایک کے طالب علم نے اسکول کی دیوارپھلانگ کرفرارکی کوشش توخاردارتار سے الجھ کر زخمی ہوگیا اورسزاسے بچنے کے لئے دعویٰ کیاکہ اسکول میں موجود معلوم شخص نے اس پر چاقو کے وارسے زخمی کیاہے۔ہیڈ ماسٹرکے مطابق پڑھائی کے چوربچے کے اس بیان پر سیکورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ کردی اورپولیس کو اطلا ع دی۔زخمی طالب علم کواسپتال منتقل کرکے طبی امداددےکر فارغ کردیاہے