اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ایم کیوایم کے قائد سمیت23 سے زائد رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیوایم کے قائد سمیت 23 سے زائد رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد اور23 دیگررہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیزتقاریرکرنے اوراس کی معاونت فراہم کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ پر 3 مختلف مقدمات میں فاروق ستار، رشیدگوڈیل، قمرمنصور، خالدمقبول، خواجہ اظہار اور خوش بخت شجاعت سمیت 23 ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔واضح رہے ایم کیوایم کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی بھی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات میں نامزد ہیں تاہم یہ دونوں رہنما عبوری ضمانت پر ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…