پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی حمایت کر دی

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی حمایت کر دی ، 92 فیصد افراد قانون کے حامی ، 64فیصد بہت زیادہ حامی اور 28فیصد نے کسی حد تک اس قانون کی حمایت کی ۔ گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی بھاری اکثریت 92 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں ، 64 فیصد افراد اس قانون کی بہت زیادہ حمایت اور 28 فیصد افراد کسی حد تک حمایت کرتے ہیں ۔ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے سوال کیا گیا کہ بعض افراد دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں جبکہ بعض مخالفت کرتے ہیں ۔ برائے مہربانی بتائیں کہ آپ اس قانون کی کس حد تک حمایت یا مخالفت کرتے ہیں ۔اس سوال کے جواب میں 64 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 17 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی کس حد تک حمایت کرتے ہیں س اور 6 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اس قانون کی کسی حد تک مخالفت کرتے ہیں ، 2فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی بہت زیادہ مخالفت کرتے ہیں ۔ گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مدد سے کیا گیا ، یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے 1826مرد و خواتین سے 21دسمبر 2015تا 28دسمبر 2015منعقد ہوا ، غلطی کے امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر تقریباً 3-2 % لگایا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…