کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کا زخمی ملزم اور 3گینگ وار کارندے گرفتار کرلیے۔منگھوپیر کے علاقے میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت نذیر عرف بادشاہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ سے ہے۔ ملزم پولیس، رینجرز پر حملوں اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے پسٹل، ہینڈ گرنیڈ اور ٹیکسی ملی ہے۔دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے لیاری کھڈا مارکیٹ میں سرچ آپریشن کیا گھر گھر تلاشی کے دوران لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ کے 3 کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں زین ببن سمیت دیگر شامل ہیں
کراچی‘ پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور



















































