اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

لاہور‘ میڈیا ہاوسز پر حملوں کیخلاف مذمتی قراردادپنجاب اسمبلی میں منظور

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں میڈیا ہاوسز پر حملوں کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ارکان نے مطالبہ کیا کہ میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ پنجاب اسمبلی میں منظور کی جانیوالی مذمتی قرارداد وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے یہ ایوان اظہار رائے پر منفی انداز میں اثر انداز ہونے کی مذمت کرتا ہے۔ وقفہ سوالات میں تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ملتان روڈ پر ایک سال قبل دو ارب 13 کروڑخرچ ہوئے اب اورنج لائن ٹرین کے نام پر اسے اکھاڑ دیا گیا ہے، اس غلط منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرایاجائے۔ وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ وقت کی ضرورت کے مطابق منصوبے بنتے رہتے ہیں۔گنے کی فصل پر بحث کے دوران وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو 54 ارب روپے ادا کئے جاچکے ہیں۔اراکین کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو ا?لو، گندم اور چاول کی مناسب قیمت ادا کی جائے، بجلی، کھاد اور بیج سستے کئے جائیں



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…