پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور میں چھاپہ،کارخانہ برآمد ،سیکورٹی ادارے ششدر

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں چھاپہ،ایسی چیز کاکارخانہ برآمد جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،سیکورٹی ادارے ششدر، عام طورپر تو یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ پنجاب میں اسلحہ افغانستان سے یاقبائلی علاقہ جات سے ہوتا ہوا خیبر پختونخوا کے راستے سمگل کیاجاتا ہے مگر یہ تو کسی نے سوچابھی نہیں ہوگا کہ پنجاب کو تو اس معاملے میں بھی ”خودکفیل“ بنایا جاچکا ہے اور یہاں بھی اسلحے کی پیداوار کاعمل غیر قانونی طورپر جاری ہے، ایسا ہی ایک حیرت انگیزواقعہ لاہور میں پیش آیا جس پر سیکورٹی ادارے ششدر رہ گئے،نولکھا کے علاقہ ریلوے روڈ پر غیرقانونی طور پر اسلحہ بنانے کے کارخانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اور موقع پر موجود دو ملزموں نذیر صابری اور آصف صابری کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کی اطلاع پر سی سی پی او لاہور امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کارخانے میں موجود ساز و سامان کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم غیرقانونی طور پر اسلحہ تیار کر کے مختلف شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کی نشاندہی پر مختلف شہروں میں موجود ان کے دیگر کارندوں کو بھی گرفتار کر کے سخت کاروائی کی جائے گی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…