اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد آپریشن کے بارے اہم اعلان کر دیا

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں اپنی اہلیہ ا ±مّ حسان اور 2007 میں لال مسجد آپریشن میں ہلاک ہونے والے اپنے بھائی عبدالرشید غازی کے بیٹے ہارون غازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے ملک میں امن کی خاطر پرویز مشرف سمیت لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو معاف کردیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پرویز مشرف کو پہلے ہی معاف کردینا چاہتے تھے، تاہم اس حوالے سے اپنے خاندان کے افراد کو منانے کے لیے انہیں وقت لگا۔
مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ان کی معافی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پرویز مشرف، سپریم کورٹ میں زیر سماعت لال مسجد آپریشن کیس سے بھی بری ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘میں اپنے خاندان کے علاوہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دیگر افراد کا خون معاف نہیں کرسکتا، ان کا خون ان کے اہل خانہ ہی معاف کرسکتے ہیں۔’واضح رہے کہ مولانا عبد العزیز پر سول سوسائٹی کے مظاہرین کو دھمکیاں دینے اور کمیونٹی سینٹر گراو ¿نڈ میں شرانگیز تقریر کرنے پر مقدمات کی وجہ سے دباو ¿ بڑھتا جارہا ہے۔دوسری جانب اراکین قومی اسمبلی سمن جعفری، شیریں مزاری اور سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مولانا عبدالعزیز کے حوالے سے نرم رویہ اپنانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
سول سوسائٹی اور سیاست دانوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد قانون نافذ کرنے والے حلقوں میں بھی دباو ¿ بڑھا اور اس حوالے سے بھی رپورٹس منظر عام پر آئیں کہ مولانا عبدالعزیز نے سکیورٹی حکام سے ملاقات کی، جنہوں نے ا ±ن پر زور دیا کہ ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلیں۔
بعد ازاں خطیب لال مسجد نے 2 فروری کو عدالت کے روبرو پیش ہو کر دونوں مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔عبوری ضمانت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ وہ پرویز مشرف سمیت لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس موقع پر لال مسجد آپریشن کیس میں مولانا عبدالعزیز کے وکیل ایڈووکیٹ طارق اسد کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیز کو کسی دوسرے کا خون معاف کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران مولانا عبدالعزیز کا مزید کہنا تھا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ اسلام کے نفاذ کے لیے ریاست پہلے جہادی تیار کرتی ہے اور جب وہ جہادی ملک میں اسلامی نظام رائج کرنے کی بات کرتے ہیں، تو اسے ملکی سالمیت کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کسی کا بھی نام لیے بغیر کہا کہ چند عناصر مجھے کو دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ ان کی سکیورٹی بھی ہٹالی گئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا پرویز مشرف کو معاف کرنے کے لیے ان پر کسی کا دباو ¿ نہیں ہے اور نہ ہی اس اعلان سے قبل ان کا سابق صدر سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…