پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ہمیں اپنی نوکری کی نہیں بلکہ اپنی عزت کی فکر ہے لیکن لگتا ہے کہ حکومت ہمیں… پی ائی اے کی ایئر ہوسٹس کا روتے ہوئے میڈیا کو بیان‎

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی آئی اے ملازمین کو پولیس کی طرف سے دھمکیاں دی جانے لگیں۔اس سلسلے میں فضائی میزبانوں کو خصوصی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے پی آئی اے کے ملازمین کو یہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ ڈیوٹی پر واپس آجائیں ورنہ ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اس بارے میں ایک ایئر ہوسٹس نے جیو نیوزاور اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس کو پولیس کے ذریعے یہ دھمکی دی گئی ہے کہ وہ اگر ڈیوٹی پر واپس نہ آئی تو اس کو پولیس وین میں ڈال کر تھانے لے جایا جائے گا۔ اس ایئر ہوسٹس نے روتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی نوکری کی نہیں بلکہ اپنی عزت کی فکر ہے لیکن لگتا ہے کہ حکومت ہمیں بے عزت کرنے پر تلی ہوئی ہے۔اس کا مزید کہانا ےھا کہ ہم اپنے بچوں کیلئے کام کر رہے ہیں۔مجھے نامعلوم نمبروں سے فون کئے گئے جب میں نے فون بند کر دیا تو میرے گھر کے باہر دو پولیس والے کھڑے کر دیئے گئے۔ اس نے کہا کہ ہمیں نوکری سے نکالنا ہے تو نکال دیں لیکن برائے مہربانی بے عزت نہ کریں۔اس بارے میں پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں بھی ملازمین کو ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے اس بارے میں ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔‎



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…