پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے ملازمین کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی آئی اے ملازمین کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر انتظامیہ نے راولپنڈی کے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف 2 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس تعینات کردی۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر ان کے لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ایئرپورٹ کا گھیراو¿ کرتے ہوئے تمام آپریشنز بند کردیئے جائیں گے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف ضلع بھرکی پولیس تعینات کردی اور انہیں حکم دیا ہے کہ ایئرپورٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کا احتجاج اور دھرنا دینے والوں کو حراست میں لے لیا جائے۔دوسری جانب گزشتہ روز سے جزوی طور پر بحال ہونے والا پی آئی اے فلائٹ آپریشن بھی جاری ہے جب کہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمرہ زائرین کو واپس لانے کے لئے 4 پروازیں روانہ ہوئیں اور دیگر ایئرپورٹ سے بھی پروازوں کی بحالی جلد ہوگی۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث ادارے کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…