اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مہتاب احمد خان عباسی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان عباسی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے تاحال ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ اس سے قبل بھی انہوں نے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعظم نے مسترد کردیا تھا