کراچی(نیوزڈیسک)کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہونیوالے پی آئی اے ملازمین کی گمشدگی کا ڈراپ سین،کراچی ایئرپورٹ پر 2 فروری کو احتجاج کے دوران لا پتا ہونے والے پی آئی اے کے 4 ملازمین مل گئے۔ نامعلوم افراد چاروں ملازمین کو ناگن چورنگی پر چھوڑ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق رات گئے نا معلوم افراد پی آئی اے کے چاروں ملازمین کو ناگن چورنگی پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ملازمین میں ہدایت اللہ، منصور، ضمیر چانڈیو اور سیف اللہ شامل ہیں۔ یہ ملازمین 2 فروری کو اس وقت لا پتا ہو گئے تھے جب پی آئی اے ملازمین کراچی ایئرپورٹ پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔