واشنگٹن (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے اپنے والد سے کوئی اختلافات نہیں ¾ عزیر بلوچ کے معاملے پر پی پی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں ناشتے پر صحافیوں سے گفتگو کی ۔انہوںنے کہاکہ عزیر بلوچ کی وجہ سے پہلے امریکہ نہیں آسکا ¾اس کے معاملے پر پی پی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ¾معاملہ عدالت میں لائیں ¾ کچھ ثابت ہوا توجواب دینگے۔