پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

تارکین وطن کی ملک بدری،یورپی یونین نے گھٹنے ٹیک دیئے،پاکستان کی بڑی کامیابی

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) یورپی یونین اور پاکستانی وزارت داخلہ میں ملک بدر کئے جانے والے افراد کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے مطابق یورپی یونین جرائم پیشہ افراد سے متعلق تمام ثبوت پاکستان کو مہیا کرنے کا پابند ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق برسلز میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے مطابق جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کو ملک سےبے دخل کئے گئے ملزمان کے کوائف پاکستان کو فراہم کئے جائیں گے جب کہ یورپی یونین نے بے دخلی سے متعلق پاکستان کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق یورپی یونین نے ڈی پورٹیز کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اوریورپی یونین آئندہ ڈی پورٹیز کی تصدیق اوران کی منظم طریقے سے واپسی کے سلسلے میں وزارت داخلہ پاکستان کے وضع کردہ طریقہ کار کی مکمل پاسداری کرے گی جب کہ بے دخل کئے جانے والے جرائم پیشہ افراد یا ہشت گردی میں ملوث ملزمان کے خلاف حکومت پاکستان کے ساتھ ثبوتوں کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ طے شدہ معامالات کی روشنی میں اب تصفیہ طلب امورکے حل سے بے دخل ہونے والے افراد کی منظم واپسی ممکن ہوگی اورجرائم و دہشت گردی کی بنیاد پربےدخل افراد کے ثبوت پاکستان کو دیے جائیں گے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے انسانی اسمگلرز کے خلاف پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا جب کہ وزیرداخلہ نے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے تمام امور خوش اسلوبی کے ساتھ طے پانے کا خیر مقدم کیا ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…