منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کیس،کرپشن کا انوکھا طریقہ،ایک اوراہم شخصیت کا نام بھی سامنے آگیا

datetime 7  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نیب نے ڈاکٹر عاصم کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔ سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کو گیس کی غیرقانونی تقسیم کے الزام میں شامل تفتیش کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کو گیس کی غیرقانونی تقسیم میں قصوار ٹھہرایا گیا نوٹس میں کہا گیا کہ سابق سیکرٹری پیڑولیم نے 2 جنوری 2012ءکو غیرقانونی طریقے سے گیس سپلائی کی ترجیحات تبدیل کر دیں جس سے بعض شعبوں کو گیس کی سپلائی میں غیرضروری فائدہ پہنچایا گیا۔اس غیرقانونی اقدام سے قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ سابق سیکرٹری پیٹرولیم کو نیب کی جانب سے حکم ہوا ہے کہ وہ 8 فروری کو کراچی آفس میں شامل تفتیش ہوں۔ نیب نے یہ نوٹس نیب آرڈیننس 1999ءکے سیکشن 10 کی قابل سزا شق کے تحت جاری کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…