ڈیرہ مراد جمالی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مطالبات کرتے ہوئے کہا ہے پیٹرول پر 5روپے مزیدکم کرے، ڈیزل کی قیمت بھی کم کی جائے۔عمران خان نے ڈیرہ مراد جمالی میں جلسہ عام سے خطاب میں اپنے 5 مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر 3نئے ٹیکس ختم کیے جائیں، اسٹیل مل اور پی آئی اے کی مینجمنٹ ٹھیک کریں ،5ماہ سے تنخواہوں سے محروم اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سنہری موقع تھا اقتصادی راہداری کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی غربت ختم کی جاتی،اقتصادی راہداری پر لوگوں کودھوکا دیا گیا کہ مغربی روٹ بن رہا ہے،پتا چلا مغربی روٹ پسماندہ علاقوں کے بجائے لاہور سے لایاجا رہا ہے،نواز شریف سچ بولیں عوام کو بتائیں کونسا روٹ ہے۔عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل،پی آئی اے اور ریلوے سب منافع بخش ادارے تھے،نجکاری کے نام پرلوٹ سیل ہوتی ہے،پیساجمع کرنا ہے توایف بی آر میں اصلاحات کی جائیں۔
پہلا مطالبہ: پٹرول اور مٹی کا تیل 5، ڈیزل 20 روپے فی لٹر سستا کریں۔
دوسرا مطالبہ: گیس پر انفرا سٹرکچر ٹیکس واپس کیا جائے۔
تیسرا مطالبہ: بجلی پر 3 نئے ٹیکس واپس لئے جائیں۔
چوتھا مطالبہ: قومی اداروں کی انتظامیہ درست کی جائے۔
پانچواں مطالبہ: اسٹیل مل اور دیگر اداروں کے ملازمین کی رُکی تنخواہیں ادا کی جائیں۔
عمران خان نے 2 مزید تجاویز بھی دیں۔
پہلی تجویز: ایف بی آر میں اصلاحات کی جائیں۔
دوسری تجویز: لوٹ مار کا پیسہ بیرون ملک سے واپس لایا جائے۔