پشاور (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی پروازوں میں مسافروں کے سامان چوری یا غائب ہونے کی بڑھتی ہو ئی شکایات پر ائیر لائنز کو متاثر ہ مسافروں کو ہر جانے کی ادائیگی کا پابند کر دیا ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی طرف سے خصوصی بینرز لگا ئے گئے ہیں ۔ ائیر پورٹ ذ رائع کے مطابق بین الاقوامی پروازوں میں پاکستان آنے والے مسافروں کا سامان گم ہونے ، تاخیر سے ملنے یا سامان کے نقصان سے متعلق شکایات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس پر حکومت کی جانب سے کیرج بائی ایئر ایکٹ 2012پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات کی ہے ۔ سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ائیر پورٹس کے بین الاقوامی لاؤنچ میں مسافروں کے آگاہی کے لئے بینرز لگا دیئے ہیں۔ جس پر مسافروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر بین الاقوامی پرواز سفرکے دوران ان کا ایسا سامان جو ائیر لائن کے پاس جمع کرایا گیا تھا گم ، ملنے میں تاخیر یا ضائع ہو گیا ہے تو متعلقہ مسافر ایک لاکھ 35ہزار روپے بطور ہر جانہ متعلقہ ائیر لائن سے وصول کر سکتا ہے ۔