اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، کوئٹہ،قلات ¾ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہفتہ سے اتوار تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان ،خیبر پختو نخواہ، فاٹا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے ¾متوقع بارش کے پیش نظر خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخواہ کے بارانی علاقوں میں گندم،چنا اور دالوں کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ ریکارڈکیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت استور منفی 06، پاراچنار ، گوپس، سکردو، کالام منفی 05، دیر، گلگت، ہنزہ منفی 03، قلات، کوئٹہ، بگروٹ، چترال منفی 02، راولاکوٹ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































