لاہور(نیوزڈیسک) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نظر نہیں آتا ‘بھارت خطے میں امن کا سب سے بڑادشمن ہے اسکا ہاتھ روکنا بہت ضروری ہو چکا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ اگر ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ماضی کو دیکھے تواس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کبھی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں رہا بلکہ پاکستان اور بھارت میں معاملات بہتر ہونے کی بجائے بھارت کی وجہ سے خراب ہی ہوئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے مگر بد قسمتی سے بھارت اس میں سنجیدہ نہیں اس لیے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل ہوتا نظر نہیں آرہا اس کیلئے حکومت پاکستان اور دیگر اداروں کو کوئی اور حل کر نا ہو گا ‘ویسے بھی بھارت کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آتی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































