پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے ن لیگ کو پیچھے چھو ڑ دیا ، بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا 

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمدخان نے محکمہ جنگلا ت بنوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہرموسم کی شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کیساتھ ساتھ ان کی بہتر نگہداشت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ لگائے گئے پودے تن آور درخت بن سکیں۔ ان خیالات کااظہار جمعہ کے روز انہوں نے رواں موسم کی شجرکاری مہم کی افتتاح کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو نہ صرف ملک کی معاشی و اقتصادی حالت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی معاشی حا لت بہتر بنانے میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں ، زمینداروں، تمام عام لوگوں، اساتذہ ، طلباء اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی وسعت کے مطابق زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کیساتھ ساتھ خوشگوار ماحول بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس موقع پردعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک اورصوبہ خیبرپختونخوا کوتمام قسم کی کرپشن اور بد عنوانی سے پاک کرے۔اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسربنوں فرحت اللہ خان نے معاونِ خصوصی کو بنوں ڈویژن میں رواں موسم کی شجرکاری مہم سے متعلق لگائے جانے والے پودوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے محکمہ جنگلات کی طرف سے کاشتکاروں اور دیگرعوام میں ہزاروں مفت پودے تقسیم کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…